اقوام متحدہ کے خوراک سے متعلق عالمی اجلاس میں دنیا بھر میں بھوک کے خاتمے کے لئے ایک منصوبہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اٹلی میں ہونے والے اس
اجلاس کے پہلے روز روم اعلامیے کے نام سے جاری دستاویز میں ایک مرتبہ پھر واضح کیا گیا ہے کہ محفوظ، غذائیت سے بھرپور اور خوراک کی معقول مقدار ہر ایک کا بنیادی حق ہے۔